(چترال میل رپورٹ)محکمہ بلدیات حکومت خیبر پختونخواکے ترجمان نے بعض اردو اخبارات میں محکمہ میں 1700سے زائد اسامیوں پر تعیناتیاں نہ ہونے سے متعلق شائع شدہ خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے محکمہ بلدیات کے زیر نگرانی صوبے کے تمام اضلاع میں مقامی حکومت کے تین زمروں میں کام کیا جارہا ہے،،مصروف ترین محکمے کے پچاس ہزار ملازمین خدمات سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کے رائج ہونے کے بعد ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلز کے لگ بھگ 44ہزار بلدیاتی نمائندگان بھی محکمہ بلدیات کی زیر نگرانی اپنے امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں۔ محکمے میں مختلف مراحل میں خالی ہوجانے والی پوسٹوں کو وقتاً فوقتاً پر کیا جاتا ہے تاکہ محکمہ جاتی امور بلاتعطل رواں رہیں۔ محکمہ بلدیات میں موجودہ وقت میں بھی مختلف وجوہات کی بنا پر خالی ہوجانے والی ملازمین کی پوسٹوں کو قانونی تقاضوں کے مطابق پرکرنے کا مرحلہ جاری ہے۔ صوبے کی بیشتر نیبر ہڈ اور ویلج کونسلز میں سیکرٹریز کی 450سے زائد اسامیاں ایٹا ٹیسٹ کے ذریعے اور نائب قاصدین کی 530 خالی کردہ پوسٹوں کو پر کرنے کے لیے بھرتی اشتہارات مشتہر کیے جاچکے ہیں واضح رہے کہ نائب قاصدین اور ویلج کونسل سیکرٹریز کی یہ اسامیاں حال ہی میں تخلیق کی گئی ہیں جبکہ لوکل کونسل بورڈ کی گریڈ گیارہ سے گریڈ سترہ تک کی 137 خالی پوسٹیں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مشتہر کی گئی ہیں اور ترقی پانے والے افسران کی خالی پوسٹوں پر قواعد وضوابط کے مطابق تعیناتیا ں کی جارہی ہیں۔ان خالی پوسٹوں پر رواں برس کے آخر تک بھرتی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ترجمان نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے امور کو ملازمین کی خالی پوسٹوں کے باعث کوئی دقت یا تعطل کا سامنا نہیں کرنا پڑرہاکیونکہ بڑے پیمانے پر کام کرنے والے اس محکمے میں ملازمین کو اضافی ذمہ داریاں تفویض کرکے سرکاری امور کی انجام دہی کی جارہی ہے۔ترجمان نے صحافی برادری سے اپیل بھی کی کہ وہ کسی خبر کو شائع کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





