(چترال میل رپورٹ)مجاز حکام نے ضلعی کھلی کچہریوں سے متعلق رہنما حکمت عملی کے طریقہ کار Standred Operating Procedures(SOPs)کا اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد سرکاری اداروں پر عوامی اعتماد میں اضافہ کرنا،لوگوں کو کھل کراپنے مسائل پیش کرنے کا موقع دینا اور ان میں احساس ملکیت پیدا کرنا ہے۔خیبر پختو نخوا کے تمام انتظامی سیکرٹریز،تمام ڈویژنل کمشنرز اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ عوام کے بہترین مفاد میں مذکورہ رہنما حکمت عملی اور ہدایات(ایس او پیز) پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد یقینی بنائیں۔ان کھلی کچہریوں کے انعقاد سے اس امر کا اظہار ہوگا کہ لوگوں کو خدمات کی فراہمی ان کی دہلیز پر کی جا رہی ہے جبکہ ان کے کھلے عام انعقاد سے مزید غیر جانبداری کا اظہار بھی ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ ضلعی محکموں کے افسران کے ہمراہ ان کھلی کچہریوں میں ذاتی طور پر شرکت کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ محکمانہ کھلی کچہریوں میں ڈپٹی کمشنر صاحبان،متعلقہ محکمے کے انتظامی سیکرٹری کی skype کے ذریعے شراکت یقینی بنانے کیلئے انتظامات کریں گے اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ صحت کے شعبے میں ہسپتالوں میں ادویات کی کمی یا عدم دستیابی،عملے کی کمی(ڈاکٹرز/ٹیکنیشنز) پرائیویٹ ہسپتالوں میں فیسوں،تعلیم کے شعبوں میں اساتذہ،کتابوں اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی،غیر حاضریوں کے رجحان،طالب علموں کو جسمانی سزائیں دینے،پولیس کے شعبے میں ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا،طاقت کا غلط استعمال اورچادر اور چار دیواری کی خلاف ورزی جیسے عام مسائل پر اپنی خصوصی توجہ مرکوز کریں۔مذکورہ ایس او پیز میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر مہینے کم از کم دو کھلی کچہریوں اوردو ای کچہریوں کا انعقاد کریں جبکہ دیہی و شہری کھلی کچہریوں کے انعقاد کی شرح(30:70)رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ڈپٹی کمشنرز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان کھلی کچہریوں کے تمام طریقہ کار کی مناسب ریکارڈنگ اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ذمہ داریاں مخصوص وقت کے ساتھ تفویض کریں۔انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر کچہری کی پیش رفت سے متعلق ایک رپورٹ متعلقہ کمشنرز کے ساتھ ساتھ پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کو پیش کریں جبکہ تمام کمشنرزکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع کے ماہانہ پیش رفت جائزہ اجلاسوں کا انعقاد باقاعدگی سے کریں اور ماہانہ ڈویژنل رپورٹ پی ایم آر یو کو پیش کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





