مستوج (نمائندہ چترال میل)اپر چترال کے گاؤں بریپ میں بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا. چترال کے اس پر امن ترین علاقے میں یہ پہلا واقعہ ہیں اسے پہلے کبھی بھی اس نوعیت واقعات نہیں ہوے. باقی تفصیل مقامی رپورٹر کی زبانی
بریپ یارخون میں 6 ماہ پہلے قتل ہونے والے نوجوان اسلم بیگ کے قتل کے خلاف مستوج تھانے میں ایف آئی آر درج۔ ملزہ گرفتار، ملزم کے گرفتاری کا خط جاری۔
چھ ماہ قبل یارخون بریپ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان اسلم بیگ کا موت واقع ہوا تھا۔ جوکہ ایک ناگہانی موت اور گھر والون کیلئے بہت بڑا صدمہ تھا۔ اسلم بیگ کے موت کے فوراً بعد انکی بیوی اپنی والدین کے گھر چلی گئی جہان سے اس نے 10 اکتوبر 2017 کو اپنی آشنا پولیس کانسٹیبل سید شہاب والد سید اسلام شاہ ساکنہ ڑوپو یارخون کے ساتھ بھاگ کر شادی کر لی۔ جو کہ پہلے سے شادی شدہ اور دو بچون کے باپ ہے۔ یہ نوجوان پہلے بھی ایک لڑکی کو بھگا کر شادی کی تھے جیسے ابھی بچے ہیں۔
اسلم بیگ کے گھر والون کے مطابق اسلم بیگ شادی کے ایک سال بعد سعودی عرب چلا گیا تھا۔ ان کے عرب جانے کے بعد ان کی اہلیہ کا ایک پولیس اہلکار کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم ہونے لگے۔ یہ تعلقات اتنے گہرے ہوئے کہ یہ اپنی حقیقی شوہر کو بھلا دیا۔ اسلم بیگ دو سال بعد چھٹیون سے گھر واپس لوٹا تو انکے بیوی کی ٹیلی فونک رابطہ اس پولیس کے ساتھ تھا۔ جو ان دنون سوات میں تعینات تھا۔ شوہر کی واپسی کے رات اپنی آشنا کو بلا کر پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت انہیں کو قتل کرایا۔ ایک اور احباب کے مطابق ان کے جسم میں بہت سارے زخم کے نشانات بھی تھے۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ پر پہلے ہی سے شک تھا۔ لیکن اسلم بیگ کے والدین بہت غریب تھے۔ اس وجہ سے وہ کیس آگے نہ بڑھا سکے۔ بیٹے کی یوں اچانک جدائی کا غم بھولنے والا نہیں تھا۔ پھر احباب و اقارب کے اسرار پر اس کیس کو دوبارہ اٹھا لیا گیا۔ ملزمان کے فون رکارڈز چیک کیے تب کیس پورا واصح ہوا۔
انصاف کے لئے دربہ در پھیرنے ولا یہ خاندان قانون کے دروازے کھٹکھٹانے لگے تو ان کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کی وجہ سے معاملہ مجسٹریٹ کے سامنے چلا گیا۔ اور مقتول کی بیوی اور اس کے آشنا کے خلاف دفعہ302اورTTC72/34 کے تحت ایف آئی آردرج کیا۔
آج یعنی22 اکتوبر اتوار کے روز اس کیس میں ایک بڑی پیشرفت ہوئی۔ ایس ایچ او مستوج انسپکٹر شفیع شفاء نے ایک رپورٹر سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتولہ (زکیرھ) راغ کے مقام پر اپنی موجودہ شوہر کی پہلی بیوی کے ہمراہ ایک کرائے کے مکان میں رہ رہی تھی جسے گرفتار کیا گیا۔ لیکن اس کی نئی شوہر پولیس اہلکار فل ؒؒحال چترال سے باہر تربیت کے سلسلے میں ہے۔ جس کے بارے میں ایس ایچ او نے یقین دلایا۔ کہ ایک خط مناسب چینل کے ذریعے کانسٹیبل کی گرفتاری کے لئے روانہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





