اسلام آباد(نیوزڈیسک) اگر آپ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں یا دل کی بیماری سے بچنا چاہتے ہیں تو تو گھر کے کام جیسے بستر ٹھیک کرنا، باغبانی اور جھاڑ پونچھ شروع کردیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کی صحت پر مثبت اثرات آئے ہوں گے۔
لیموں کے ساتھ گھر کی صفائی آپ کو خوش رکھے گی
2014میں جاپانی تحقیق کاروں نے دیکھا کہ اگر لوگوں کو yuzu(لیموں کی طرح کا جاپانی پھل)کی خوشبو سنگھائی گئی تو ان کا ذہنی تناؤ، کشمکش، تھکاوٹ اور غصہ کم ہوا۔یہ خوشبو گھر کی صفائی کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
ہر صبح بستر کی صفائی
اگر آپ ہر صبح اپنا بستر صاف کریں گے اور اس کا خیال رکھیں گے تو رات کو نہ صرف آپ اچھی نیند لے سکیں گے بلکہ دن بھی بہت خوشگوار موڈ والا ہوگا۔
پھول اور سبزیاں کی دیکھ بھال
متعدد تحقیقات میں ثابت ہوا ہے کہ باغبانی سے ذہنی دباؤ میں کمی ہوتی ہے۔ قدرت کے ساتھ ہم آہنگ ہونے سے آپ کو تقویت ملے گی جس سے تناؤ میں کمی آئے گی۔ کچھ ماہرین صحت کا خیال ہے کہ مٹی ڈپریشن کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
گھاس کاٹنا
آسٹریلوی تحقیق کاروں کا ماننا ہے کہ گھاس کاٹتے ہوئے نکلنے والی خوشبو سے انسان تازہ دم اور پرسکون رہتا ہے لہذا باغبانی کو اپنی عادت بنالیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات