چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان پیپلز پارٹی سب ڈویژن مستوج کے سینئر کارکنان کا ایک اجلاس بونی کے مقام پر منعقد ہو ا جس میں 9ستمبر کے اجلاس اور اس کی کاروائی کو یکسر مسترد کردیا گیا۔ تینوں تحصیلوں تورکھو، موڑکھو اور مستوج کے گوشے گوشے سے آ نے والے سینئر کارکنان کا موقف تھا کہ یہ اجلاس دوسری جماعتوں کی طرف سے پی پی پی کو ہائی جیک کرنے اور کئی ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی سازش تھی اور اس مقصد کے لئے اس اجلاس میں دوسری جماعتوں کے کارکن بھی پی پی پی کا لبادہ اوڑھ کر شریک ہوئے تھے۔ پی پی پی تحصیل تورکھو کے سابق صدر محمد نادر خان کے زیر صدارت اس اجلاس کے شرکاء نے پارٹی چیر مین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی صدر سے پرزور مطالبہ کیا کہ دوسری جماعتوں کے ایجنٹوں کو اس پارٹی کے اندر سرایت کرنے اور اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے جوکہ گزشتہ دونوں بلدیاتی انتخابات میں دوسری جماعتوں کے آلہ کار بن گئے اور گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں بھی پارٹی کے پلیٹ فارم سے منتخب کونسلروں کو دوسری جماعتوں کے حوالے کرنے میں کردار ادا کیا۔ اجلاس سے مستنصر الدین، سردار حسین، محمد نواب، سید برہان شاہ، شمس الرحمن لال، ابولیث رامداسی، میر ایوب خان، محمد زاہد، دوردانہ شاہ، اور دوسرے موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





