( ایڈیٹر ) پاکستان کا قومی ترانہ پاک سر زمین شاد باد 13اگست1954ئکو پہلی بار ریڈیو پاکستان سے نشر کیا گیا جبکہ اس ترانے کو معروف شاعر حفیظ جالندھری نے تحریر کیا تھا،قومی ترانے کا دورانیہ ایک منٹ اور20سیکنڈ ہے۔ لیکن اس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ترانہ جسے ہر پاکستانی گنگناتا ہے فارسی زبان میں تحریر کیا گیا، اس کے اندر کل15مصرعے ہیں جبکہ اس میں صرف ایک لفظ ہماری قومی زبان اردو کا ہے۔
قومی ترانہ ہر پاکستانی کو ازبر ہے اور سکول سے لے کر قومی اسمبلی تک ہر اہم موقعے پر اس کی دھنیں بجائی جاتی ہیں لیکن کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ یہ ترانہ فارسی زبان میں لکھا گیا ہے جبکہ اس کے دوسرے بند میں صرف قومی زبان اردو کا لفظ استعمال ہوا ہے، قومی ترانے میں استعمال ہونے والا واحد اور اکلوتا لفظ ”کا“ ہے جو کہ دوسرے بند میں شامل ہے۔ دوسرے بند کے ابتدائی مصرعے ”پاک سر زمین کا نظام“ میں صرف اس لفظ کا استعمال کیا گیا ہے:-