چترال( نمائندہ چترال میل ) معروف سماجی و دینی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے حسب سابق اس سال بھی میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے ضلع چترال کے طلباء و طالبات کو نقد انعام اور اقرا شیلڈ کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ قاری کی طرف سے انعامات کا یہ سلسہ 2003 میں شروع کیا گیا تھا جو باقاعدگی اور تسلسل کے ساتھ اب بھی جاری ہے۔ قاری صاحب کے اس اقدام کو چترال کے عوام، مذہبی، سماجی و سیاسی رہنما،ماہرین تعلیم اور صحافی حضرات سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے نمایاں شخصیات تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قاری فیض اللہ چترالی کے نمائندہ خصوصی مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس چترال سے ہمیں ملنی والی رپورٹ کے مطابق سرکاری سکولوں میں محمد حنیف 972 نمبرات کے ساتھ پہلی،سہیل عباس اور اشفاق الرحمن 959 نمبرات کے ساتھ دوسری جبکہ ملیحہ صبا نے 956 نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے اور پرائیوٹ سکولوں میں تنزیلہ غلام 1003 آمنہ شجاع 1001اور امبرین مقصود 995 نمبرات کے ساتھ بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،اگر کسی ایسے طالب علم کا نام نہ آیا ہو جس کے نمبرات مذکورہ طلباء و طالبات جن کو پوزیشن ہولڈر ڈکلئیر کیا گیا ہے سے زیادہ ہوں وہ اندرون سات دن ہمیں اطلاع کریں تاکہ تصحیح کی جا سکے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





