چترال کے صحافیوں پر یہ فرض عائد ہوتی ہے کہ وہ زبان اور ادب کے علاوہ لوک روایات اور کلچر کے بارے میں بھی ایسے گوشوں، حالات وواقعات اور حقائق کو سامنے لے آئیں جوکہ اب تک عام نظروں سے اوجھل ہیں۔فخرالدین اخونزادہ یگزیکٹیو ڈائر ایف ایل آئی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) فورم فار لینگویجز انیشے ٹیوز (ایف ایل آئی) کے تحت چترال میں میڈیا سے منسلک افراد کے لئے یک روزہ سیمینار میں مقامی زبانوں کی اہمیت اور مادری زبان میں ابتدائی تعلیم کی ضرورت اور کسی زبان کو معدومیت سے بچانے کے لئے میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے چترال کی مقامی میڈیا کی جدوجہد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اورچترال کے طول وعرض میں بولی جانے والے دس سے بھی ذیادہ زبانوں کی ترقی اور تحفظ میں کئی تجاویز بھی پیش کردئیے گئے۔ ایف ایل آئی کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر فخرالدین اخونزادہ نے کہاکہ چترال کے صحافیوں کو زبان وادب کے بارے میں رپورٹنگ اور زبان سے متعلق کسی بھی موضوع پر تحقیق کے لئے ان کے ادارے کی خدمات حاضر ہیں جبکہ صحافیوں پر یہ فرض بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ زبان اور ادب کے علاوہ لوک روایات اور کلچر کے بارے میں بھی ایسے گوشوں