چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے معروف عالم دین اور ممتاز سماجی شخصیت قاری فیض اللہ نے گذشتہ روز تورکہو کے مقام پر حادثے میں جان بحق ہونے والے علماء کرام کیلئے مغفرت کی دُعا اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ زخمیوں کو ہر قسم کی طبی سہولیات باہم پہنچانے کے سلسلے میں بھر پور تعاون کیا ہے۔ قاری فیض اللہ کے قریبی ساتھی اور دست راست خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق لزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ کہ قاری موصوف کی طرف سے علاج معالجے کیلئے مناسب امدادی رقم زخمیوں کو دی گئی ہیں ۔ جن سے اُن کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا ۔ کہ زخمیوں کی جان بچانے کیلئے ہر قسم کی کو ششیں جاری ہیں۔ اور قاری صاحب کی ہدایات کے مطابق علاج میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ واضح رہے۔ قاری فیض اللہ چترال میں مصیبت و مشکلات میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنے والے پہلی شخصیت ہیں۔ جنہوں نے اب تک کروڑوں روپے مصیبت زدہ لوگوں میں تقسیم کئے ہیں۔ اور فروغ تعلیم سے لے کر خوراک و پوشاک و مکانات کی تعمیر تک بلا امتیاز مذہب ورنگ ونسل چترال کے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





