اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں شدید بارشوں کے امکان کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث دریاؤں میں طغیانی کے خطرے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے اس سلسلہ میں حکومت نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122‘ پولیس‘ محکمہ صحت‘سول ڈیفنس کے رضا کاروں‘ محکمہ آبپاشی سمیت دیگر محکموں کے اہلکاروں کو الرٹ رکھیں کسی بھی ہنگامی صورتحالمیں عوام کو فوری امداد کیلئے کام کریں تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ان بارشوں کے پیش نظر دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے جس کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کا بھی اندیشہ ہے جبکہ کئی مقامات لینڈ سلائڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے اس لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





