چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد!
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے پولیس اہلکاروں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لئے اپنے آفس بلچ میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا۔
اردلی روم میں پولیس لائن سمیت ضلع بھر کے تھانہ جات و چوکیات میں تعینات اہلکار پیش ہوکر اپنے اپنے مسائل سے ڈی۔پی۔او کو آگاہ کیا۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے نہایت توجہ اور ہمدردی کے ساتھ اہلکاروں کے مسائل سنے، اور ان کے جائز مسائل کے فوری حل کے لئے موقع پر ہی فوری احکامات جاری کئے۔

