چترال ( نمائندہ چترال میل )ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین اور ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI قربان پناہ کی سربراہی میں PASi اضفر عالم اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عالمگیر خان ولد دشمان خان سکنہ خورکشاندہ کے قبضے سے 307 گرام چرس جبکہ ASI کریم بیگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران کاروائی ملزم نادر خان ولد امیر ولی خان سکنہ کوشٹ کے قبضے سے 33 گرام آئس برامد۔
اس کے علاوہ ASI وزیر علیشاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیض اللہ خان ولد عبدالغفار خان سکنہ فیض آباد ہون کے قبضے سے 15 لیٹر دیسی شراب برامد۔
ملزمان گرفتار، مزید تفتیش جاری
لوئر چترال پولیس کا عزم، منشیات سے پاک لوئر چترال
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس