چترال (نمائندہ چترال میل) جمعیت علمائے اسلام لویر چترال کے قائدین ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن اور ٹاؤن تھری چترال کے سیکرٹری، آل پارٹیز اسٹئیرنگ کمیٹی کے سابق سیکرٹری اور جمعیت طلبائے اسلام کے سابق مرکزی رہنما فضل الرحمن اور دوسروں نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی سے ملاقات کی اور انہیں چترال کے عوام کی طرف سے گورنر شپ کا عہدہ سنھبالنے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فضل الرحمن نے گورنر کو یونیورسٹی آف چترال کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں یونیورسٹی کوایکٹ کے مطابق باقاعدہ قائم کرنے سمیت اس کی تعمیر کاکا م فی الفور شروع کرنے کا مطالبہ کیا اور لویر اور اپر چترال اور خصوصاً چترال ٹاؤن میں بجلی کے بحران کا خاتمہ کرنے پر زور دیا اور کہاکہ بجلی کی قلت کی وجہ سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ اس موقع پر چترال میں این ایچ اے کے زیر اہتمام تعمیر اور مرمت ہونے والے سڑکوں میں معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ گورنر غلام علی نے وفد کو یقین دلایاکہ چترال کے مسائل کو حل کرنا ان کا اولین ترجیح ہوگا جبکہ چترال ان کا دوسرا گھر ہے اور اس بنا پر وہ چترال کے جملہ مسائل سے باخبر ہیں۔ اس موقع پر فضل الرحمن نے گورنر کو چترال کا روایتی تخفہ چترالی چوغہ اور چترال ٹوپی بھی پیش کی۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔