لوئر چترال پولیس کے جوان ہیڈ کانسٹبل سرورالدین کا نمازہ جنازہ چمرکھن میں ادا کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )لوئر چترال پولیس کے جوان ہیڈ کانسٹبل سرورالدین کا نمازہ جنازہ چمرکھن میں ادا کی گئی۔

نمازہ جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ,ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن، ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر تمیزالدین، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ احمد عیسی،ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، انچارچ اسپشل برانچ انسپکٹر عبدالعزیز دیگر پولیس افسران ایلٹ فورس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے جوانوں کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد مرحوم کے جسد خاکی کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے ان کے آبائی قبرستان چمرکھن میں سپردخاک کیا گیا۔