6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے، سلامی دی اور شہداء کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

لوئر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی۔پی۔او کو سلامی پیش کی۔

اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے نے کہا کہ ہم پاک فوج، پولیس، لیویز، سویلینز اور دیگر سکیورٹی اداروں کے شہداء / قومی ہیروز کی عزت و عظمت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور یوم دفاع کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وطن کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے دریغ نہیں کریں گے۔

رب کریم تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ آمین