محکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

 

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
آج سے نو ستمبر تک خالی آسامیاں ا- ٹرانسفر پورٹل پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی جانب سے اپلوڈ ہو جائیں گی، اساتذہ 10 ستمبر سے 20 ستمبر تک آن لائن اپلائی کریں گے۔ متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز 21 ستمبر سے 24 ستمبر تک درخواستوں کی ویریفکیشن کریں گے اور 26 ستمبر کو آخری میرٹ لسٹ اپلوڈ ہو جائے گی۔ 27 ستمبر کو آن لائن ٹرانسفر آرڈرز جاری کر دیے جائیں گے۔

آج کے بعد تمام تبادلے ای-ٹرانسفر پالیسی کے تحت سال میں صرف ایک دفعہ گرمیوں کی چھٹیوں میں ہوں گے، وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی

اساتذہ مشتہر شدہ خالی آسامیوں کے لیے آن لائن اپلائی کریں گے اور متعلقہ فورم سے منظوری کے بعد میرٹ پر ان کے تبادلے ہوں گے۔

اس میں نہ کسی قسم کی سفارش کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی دفاتر کے چکر لگانے ہوں گے۔ اس عمل کی وجہ سے اساتذہ تمام تر توجہ درس و تدریس کو دیں گے اور گھر بیٹھے ہی میرٹ پر ان کا تبادلہ ہوگا۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی

میں ای-ٹرانسفر کے تمام پراسس کی خود نگرانی کروں گا اور میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی

ای-ٹرانسفر پالیسی کے تحت مختلف انڈیکیٹرز رکھے گئے ہیں اور ان کے اپنے نمبر ہیں جو استاد میرٹ میں ہائی ہوگا اس کا تبادلہ متعلقہ سکول میں کیا جائے گا اور اب کے بعد مینولی تمام تبادلے محکمہ تعلیم میں مکمل طور پر بند ہوں گے۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈائریکٹریٹ اور سیکرٹیریٹ لیول پر ای ٹرانسفر پالیسی کے لیے فوکل پرسن نامزد ہوں گے جو کہ تمام کاروائی کی نگرانی کریں گے۔وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی