امریکن شہری نے چترال کے مقام گہیرت میں کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار کیا جس کے لئے انہوں نے ایک لاکھ25 ہزار امریکن ڈالر پرمٹ ادا کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائند ہ چترال میل) چترال کے گہیریت گولین کنزروینسی میں امریکن شہری نے کشمیر مارخور کا ٹرافی شکار کیا جس کے لئے انہوں نے ایک لاکھ 25ہزار امریکن ڈالر پرمٹ فیس خیبر پختونخوا کو ادا کیا تھا جس میں سے 80فیصد مقامی کمیونٹی کو دی جائے گی۔ وائلڈلائف ڈویژن چترال کے ذرائع کے مطابق امریکن شہری رابرٹ مائلس ہال نے 38انچ لمبی سینگ والامارخور کا شکار کرنے کے لئے گزشتہ روز یہاں پہنچا تھا اور مقامی کمیونٹی کی مدد سے ٹرافی سائز کی مارخور کی انتخاب کے بعد اتوار کے روز اس کا شکار کیا۔ یہ شکار روان سیزن کا تیسر ا اور آخری ٹرافی شکا ر ہے جبکہ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں ایک امریکن نے اور فروری کے شروع میں ایک روسی شکار ی نے توشی شا شا کنزروینسی سے مارخور کا شکارکیا تھا۔