قومی انتخابات 2024ء میں چترال میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں بھاری اکثریت سے جیت کر میدان مار لیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) قومی انتخابات 2024ء میں چترال میں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں بھاری اکثریت سے جیت کر میدان مار لیا ہے۔ متعلقہ ریٹرننگ افیسروں کی طرف سے جاری شدہ فارم 47کے مطابق این اے ون چترال میں پی ٹی آئی کے عبداللطیف نے 61834ووٹ لے کر غیر سرکاری اور غیر حتمی طور پر کامیاب قرار دئیے گئے ہیں جبکہ ان کا قریب ترین حریف جے یو آئی کے محمد طلحہ محمود نے 42987ووٹ حاصل کی۔ دوسرے امیدور پی پی پی کے فضل ربی نے 23723، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شہزادہ افتخار نے 20,007، جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی نے 9253اور اے این پی کے خدیجہ بی بی نے 2411ووٹ حاصل کی۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے ون اپر چترال میں پی ٹی آئی کے ثریا بی بی نے 18914ووٹ لے کر اپنے مدمقابل کے امیدوار جے یو آئی کے شکیل احمد کو ہرادیا جوکہ 10533ووٹ لے سکے جبکہ پی پی پی کے سراج علی خان 9281، جماعت اسلامی کے جاوید حسین 9208 اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے غلام محمد 8438ووٹ حاصل کی۔ حلقہ پی کے ٹو لویر چترال میں مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر 28510ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ پی پی پی کے امیدوار سلیم خان 22995، جے یو آئی کے فیض محمد مقصود 19882، جماعت اسلامی کے مغفرت شاہ 13243اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے خالد پرویز 12767ووٹ حاصل کی۔ الیکشن انتہائی پرامن ماحول میں منعقد ہوئے جس کا کریڈٹ اپر چترال کے ڈی سی محمد عرفان الدین اور لویر چترال کے ڈی سی محمد عمران خان کو جاتا ہے جبکہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے الیکشن کی شفافیت کی تعریف کی ہے۔