چترال (نمائندہ چترال میل)ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) چترال کے زیراہتمام آفاق انسا ئیکلو پیڈیا کوئز کمپٹیشن کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمدعمران خان یوسفزئی نے کہاکہ بچے ہمارا مستقبل ہے چترال کے بچوں کے اندر ٹیلنٹ کی کمی نہیں بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے انہیں جدید دور کے چیلنجوں کے لئے تیارکر ناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیآفاق نئی نسل کی کردار سازی میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی میدان میں ضلعی انتظامیہ لوئرچترال کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے بتایاکسی بھی سکول میں لیکچردینے کی ضرورت ہوہمیں بتائیں میں استاد رہاہوں ہمیں خوشی ہوگی۔ حسب روایت اس سال بھی آفاق ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی کی جانب سیلوئرچترال کے ایک مقامی ہوٹل میں اپراورلوئر چترال کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں کے جماعت سوم تا دہم کے طلبہ و طالبات کے درمیان تحریری ا نسائیکلو پیڈیا کوئیز کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں اپراورلوئرچترال کے 120 سکولوں کے 1553 طلبہ و طالبات نے حصہ لیاتھا۔ یہ پروگرام دو کیٹیگری جونییئر اور سینیر پر مشتمل تھا۔ جونیئر کیٹیگری لوئرچترال سے پہلی پوزیشن آرمیش خالد،دوسری محمدساوید،تیسری پوزیشن یوسرہ قاضی،سینئرکیٹیگری لوئرچترال پہلی آکاش علی شاہ،دوسری عارفہ خوشنود،تیسری پوزیشن مصطفی علی شاہ نے حاصل کی ہے۔جونیئرکیٹیگری اپرچترال سے پہلی محمدعدنان خلیل،دوسری مقصودالرحمن،تیسری الہام ندیم اورسینئرگیٹگری میں اپرچترال سے سیدمحمدمعسود پہلی، رمیساحافظ دوسری،کومل خسرو دوسری،ونیزہ دوسری اورعبداللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرلوئرچترال محمودغزنائی، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن اپرچترال کے ہیڈ عالمگیربخاری اوردوسروں نے آفاق کیمعیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کیے جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوے کہا کی درسی تعلیم کے ساتھ ساتھ آفاق ایسے مقابلہ جات کراکر طلباء و طالبات کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ہم سے جتنی ہو سکے ایسے سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔اس موقع پر آفاق چترال کے ایریا ہیڈ ذوالفقار علی خان نے پروگرام کے مقا صد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آفاق انسائیکلوپیڈیا بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے،ذہنی افق کووسعت دینے، اُن کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اور علمی استعداد میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔آفاق ملاکنڈ کے ریجنل ہیڈ صا حبزادہ ماجد علی خان نے چترال سمیت ملک بھر میں آفاق کی تعلیمی کاوشوں کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اور سامعین کو بتایا کہ طلبأ میں مطالعے کی عادت پیدا کرنے اور ان میں مثبت مقابلے کا جذبہ ابھار نے کے لئے آفاق یہ پروگرامات کراتا رہتا ہے۔ آفاق انسا ئیکلوپیڈیا کی ان چھوٹی چھوٹی کتابوں میں بہترین اور مستند معلومات ہوتی ہیں جو ان بچوں کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔ پہلی،دوسری،تیسری تینوں پوزیشن میں کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کوشیلڈز،تعریفی اسناد اورنقدی انعامات سے نوازاگیا۔
تازہ ترین
- ہومگزشتہ 77سالوں سے کرپٹ اشرافیہ، سیاستدانوں، فوجی جرنلوں اور افسرشاہی کی گٹھ جوڑ کو توڑنے اور ملک کو ان کے چنگل سے آزاد کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کا چترا ل پولو گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب
- ہوملوئر چترال پولیس کے جوان ہیڈ کانسٹبل سرورالدین کا نمازہ جنازہ چمرکھن میں ادا کی گئی۔
- ہومچترال کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں پراکٹوریل بورڈ اور کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کی تقریب حلف برداری ۔ ڈی جی عمر علی خان مہمان خصوصی
- ہومدیسی شراب برآمد، ملزمان گرفتار، مزید تفتیش جاری۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔”لوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں “
- ہومپاکستان سمیت دنیا بھر میں امراضِ قلب انسانی اموات کی بڑی وجہ قرار
- ٹیکنالوجیچینی سائنس دانوں نے روبوٹ میں انسانی خلیوں سے بنا زندہ دماغ لگا دیا
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔
- ہومتبلیغی اجتماع کے دوران لوئر چترال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ چترال پولیس
- ہوماب تک 3،529،487 افراد کے مفت علاج پر 88 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں، صحت کارڈ کے تحت مفت علاج پر ماہانہ ڈھائی ارب جبکہ سالانہ 30 ارب کے اخراجات پختونخواہ حکومت برداشت کررہی ہے