آیوڈین ملا نمک کی اہمیت اجاگرکرنے کے لئے آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جوکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے شروع ہوکر ہسپتال چوک پر احتتام پذیر ہوا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) آیوڈین ملا نمک کی اہمیت اجاگرکرنے کے لئے آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جوکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے شروع ہوکر ہسپتال چوک پر احتتام پذیر ہوا جس کا اہتمام محکمہ صحت لویر چترال اور یونیسیف کے نیوٹریشن پروگرام نے مشترکہ طور پر کیاتھا۔ واک کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر لویر چترال ڈاکٹر فیاض رومی نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ نیوٹریشن منیجر فرید احمد، ای پی آئی اور نشونما پروگرام کے کوارڈینیٹرز اور محکمہ صحت کے مختلف شعبہ جا ت کے ذمہ داران اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔شرکاء آیوڈین ملا نمک کی افادیت اور ضرورت کے بارے میں کلمات پر مشتمل بینرز اٹھا رکھے تھے۔ واک کے احتتامی مقام پر اپنی مختصر خطاب میں ڈاکٹر فیاض رومی نے کہاکہ چترال جیسے پہاڑی علاقوں میں آیوڈین ملا نمک انسانی صحت کے لئے ناگزیر ضرورت ہے جس کے بغیر پیچیدہ نوعیت کے مختلف بیماریاں انسانی جسم پر حملہ آور ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیاکہ آیو ڈین ملا نمک کے استعمال میں کسی بھی طرح غفلت کا مظاہرہ نہ کریں ا ور اپنی روزمرہ کے خوراک میں اس کی استعمال کو یقینی بنائے۔