اپر چترال ( نمائندہ چترال میل ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدالکریم نے چیکار بروغل میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا۔کھلی کچہری میں علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں علاقے کے عمائدین نے مختلف مسائل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کئے۔ جن میں بروغل سٹرک کی مرمت، کرایوں میں اضافے، گورنمنٹ سکول میں تبدیل ہونے والے ٹیچر کی جگہ دوسرے ٹیچر کی تقرری سمیت دیگر مسائل شامل تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ بعد ازاں چیلمار اباد بروغل میں بھی کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا۔کھلی کچہری میں علاقہ چیلمیار آباد بروغل کے رہائشیوں نے شرکت کی اور علاقے کو درپیش مختلف مسائل بیان کئے جن میں گودام میں گندم کا وزن کرنے کے لئے weighing scale کی فراہمی سمیت دیگر مختلف مسائل شامی تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
تازہ ترین
- ہومپاکستان اسٹیٹ آئل ڈپو لوئر چترال میں موک ایکسرسائز عمل میں لایا گیا
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے سٹی بازار چترال میں غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز
- مضامیناولاد کی تربیت اور صحبتِ بد سے بچاؤ: قرآن و سنت کی روشنی میں۔۔بشیر حسین آزاد
- مضامینرشوت: ایک سماجی کینسر اور شرعی نقطہ نظر۔۔۔بشیر حسین آزاد۔
- مضامینعالمی بحران اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: صبر و تحمل کی ضرورت۔۔ تحریر بشیر حسین آزاد
- ہومچترال: سال 2026 کے لیے صدقہ فطر کے ریٹس کا اعلان،کم از کم شرح 240 روپے مقرر
- مضامینحرصِ مال اور رشتوں کا زوال: اسلامی تعلیمات کی روشنی میں۔۔بشیر حسین آزاد۔۔
- ہومچترال کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے افغانستان کی طالبان حکومت کی حالیہ سرحدی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف چترال شہر میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلوس نکالا
- ہوم*ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا آٹھواں بیچ کامیابی کے ساتھ مکمل


