داد بیداد۔۔مقا می دانش۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی

Print Friendly, PDF & Email

 

لوک ورثہ، لو ک کہا نی، لو ک شاعری وغیرہ کو اردو میں مقا می دانش کا عام فہم نا م دیا گیا ہے ا س میں دستکاریاں بھی شامل ہیں مصوری اور مو سیقی کے فنون بھی شامل ہیں یہ ایسا علم ہے جو گاوں، دیہات میدانوں یا پہا ڑی وادیوں میں انسا نی تجر بات سے جنم لیتا ہے اور انسا نی تجربات میں ایسی یکسا نیت ہوتی ہے کہ مشرق اور مغرب کے فاصلے سمٹ کر مٹھی میں آجا تے ہیں اسلا م اباد میں وفاقی حکومت کے ورثہ ڈویژن نے لو ک ورثہ شکر پڑیاں میں لو ک میلہ کے دوران اس مو ضوع پر تین روزہ کا نفرنس کا اہتمام کیا تو پورے ملک، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے چیدہ اہل قلم کو مدعو کیا جنہوں نے مقا می دانش کے حوالے سے تحقیقی مقا مات پیش کئے، پشاور سے پرو فیسر اباسین یو سفزئی اور ڈاکٹر سمیع الدین ارمان نے پختو ن ولی اور صو فی روا یت پر الگ الگ مقا لا ت پیش کئے آزاد کشمیر سے ڈاکٹر مقصود جعفری اور افضل بٹ نے شاہ ہمدان اور کشمیر ی شال پر اظہار خیال کیا، بلتستان کے احسان دانش کا مقا لہ صوفی روایت پر تھا جبکہ گلگت کے عبدا لخا لق تاج نے مقا می رسوم و رواج کے مٹتے نقوش پر روشنی ڈالی اور مقا می دانش کو بیرونی ہواوں کے یلغار سے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا کا نفرنس کے اجلا سوں پر صو فی روایات اور صو فیا کی تاریخ کا غلبہ رہا صو فیا کی تاریخ پر ڈاکٹر تنویر انجم، ڈاکٹر شہباز علی، ڈاکٹر اختر جند رانی اور ڈاکٹر سمیع الدین ارمان کے مقا لات متاثر کن تھے صو فی اپنا سلسلہ روز الست سے جو ڑتا ہے صو فیوں کے ہاں سماع کی جو روایت ہے وہ بھی وعدہ الست سے جڑی ہوئی ہے اور روح میں رچی بسی ہے اورنگ زیب عالمگیر نے دارا شکوہ کو شکست دینے کے بعد قوالی پر پا بند ی لگا ئی تو قلعہ کے دروازے پر ایک علامتی جنا زے کا جلو س آپہنچا عالمگیر نے پو چھا کس کا جنا زہ ہے مخبروں نے کہا مو سیقی کا جنازہ ہے عالمگیر نے حکم دیا گہری قبر کھود کر اس کو دفن کرو تا کہ دوبارہ سر نہ اُٹھا سکے عالمگیر کے پڑدادا جلا ل الدین محمد اکبر کا طرز عمل بہت مختلف تھا ان کے نو رتنوں میں طان سین جیسا عظیم مو سیقار بھی شامل تھا خان خا نان، ابو الفضل اور فیضی بھی مو سیقی کے ساتھ شفف رکھتے تھے فیضی کا باپ ملا مبارک فن مو سیقی کا ما ہر تھا ایک بار شہنشاہ اکبر نے طان سین سے کہا کہ راگ دیپک ملا مبارک کے لئے گاؤ جب راگ ختم ہوا تو باد شاہ نے داد طلب نظروں سے ملا مبارک کی طرف دیکھتے ہوئے پو چھا کیسا ہے؟ ملا مبارک نے کہ ”گا لیتا ہے“ صو فی روایات میں دھمال بھی ایک اہم روایت ہے محققین کے ایک گروہ کا خیال ہے کہ گورونا نک بھی صو فیا کے ایک طبقے کا نما ئندہ تھا باچا خان کا فلسفہ عدم تشدد اور خدائی خد مت بھی صو فیا کی تعلیما ت کا حصہ ہے محبت اور خد مت صو فیا ء کا متفقہ مسلک ہے کوئی صو فی مکتب فکر اس مسلک سے اغراض نہیں کر تا لو ک ورثہ اسلا م اباد کا لو ک میلہ 1981ء میں شروع ہوا 1986تک یہ میلہ اتنا مقبول ہوا کہ سارک مما لک کے دست کار بھی اس میلے میں شرکت کرنے لگے، میلے کے مو قع پر نیشنل کرافٹس کونسل کا جنرل باڈی اجلا س بھی ہوا کر تا تھا اور ہر سال ایک بڑے فنکا ر کی دستار بندی کی جا تی تھی کئی فنکاروں کو پرائڈ آف پر فارمنس کے لئے نا مزد کیا جا تا تھا اس کے پس منظر میں فیض احمد فیض، عکس مفتی، خا لد جا وید، آدم نئیر، شمیم زیدی، اقبال جتو ئی، مظہر لاسلام اور کئی دیگر اہم شخصیات کی محنت تھی خا لد جا وید کا کہنا ہے کہ لو ک ورثہ کی ریسرچ ٹیم نے لو ک فنکاروں اور دستکاروں کی تلا ش و جستجو میں 1976سے لیکر 1996تک 20سالوں میں 8لا کھ کلو میٹر کا سفر طے کیا فنکا روں اور دستکا روں کو تلا ش کیا، فن کے نادر نمو نے جمع کئے، ملک کا عظیم الشان نسلیا تی اور بشریاتی ورثہ عجا ئب گھر قائم کیا، 25لا کھ گھنٹوں کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈ نگز پر مشتمل نیشنل ہیریٹیج ارکائیو وجو د میں آیا کانفرنس کی نما یاں بات یہ تھی کہ ڈاکٹر شمیم زیدی، اقبال جتو ئی اور خا لد جا وید نے مختلف اجلا سوں میں شرکت کر کے اپنے تجر بات سے حا ضرین کو مستفید کیا کا نفرنس کے انعقاد میں ورثہ اور ثقا فت کے نگران وزیر جما ل شاہ کی کوششوں کا بڑا ہاتھ تھا ڈاکٹرزوبیہ سلطانہ نے اہل قلم کو یکجا کر نے میں تند ہی سے کا م کیا اس سلسلے میں یونیسکو (UNESCO) نے فنی اور ما لی تعاون سے کا نفرنس کو کا میاب بنا یا یو نیسکو کی ڈاکٹر کر یسٹینا، مسٹرجواد اور مریم خود بھی کانفرنس میں شریک رہیں لو ک میلہ میں خیبر پختونخوا کا بہت بڑا پیو یلین تھا چترال کے دستکاروں کو اس میں جگہ نہیں ملی تو کشمیر پیو یلین میں جا کر سٹال لگا یا کا لا ش کے نا م پر سٹال تو مو جود تھا مگر اس پر کا لا ش کی جگہ پختا نہ خوا تین کا لا ش لباس میں اقلیت کی نما ئندگی کر رہی تھیں اس طرف جما ل شاہ صاحب کی تو جہ دلا ئی گئی تو انہوں نے تعجب اور افسوس کا اظہار کیا