اے کے ایچ ایس پی کے (F4HE) پراجیکٹ کی مالی معاونت سےگورنمنٹ گرلزڈگری کالج بونی میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی دینے کے موضوع پر یکہ روزہ سمینار

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے فاؤنڈیشن فارہیلتھ اینڈامپورمنٹ (F4HE) پراجیکٹ کی مالی معاونت سیگورنمنٹ گرلزڈگری کالج بونی میں ڈسٹرکٹ کواڈینٹرصحت مندخاندان،(F4HE) پراجیکٹ شفیق اقبال کے زیرنگرانی چھاتی کے سرطان سے آگاہی دینے کے موضوع پر یکہ روزہ سمینارکاانعقادکیاگیا۔ اس آگاہی سمینارمیں 600سے زائد طالبات اساتذہ اور خواتین نے شرکت کی۔سمینارسے خطاب کرتے ہوئے گائناکالوجسٹ بونی میڈیکل سنٹر ڈاکٹرالینم،ڈاکٹرسدرہ،شاہدہ زائداوردوسروں نے کہاکہ کینسر انتہائی موذی اور جان لیوا مرض ہے اس کی کئی اقسام ہیں اور یہ جسم کے مختلف حصوں کو متاثر کرتا ہے۔ان اقسام میں چھاتی کا سرطان یا بریسٹ کینسر بہت ہی خطرناک مرض ہے جو دنیا بھر میں خواتین میں بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے۔زیادہ تر عمر رسیدہ خواتین اس مرض کا شکار ہوتی ہیں مگر جواں سال خواتین اور کم عمر بچیوں میں بھی یہ مرض عام ہوتا جا رہا ہے۔پاکستان میں ہر سال 40 سے 45 ہزار خواتین اس مہلک مرض سے متاثر ہو رہی ہیں۔وہ خواتین جن کے خاندان میں پہلے کسی کو یہ بیماری لگ چکی ہو ان میں اس مرض کے زیادہ خدشات ہوتے ہیں۔ انہوں نیمزید کہا کہ چھاتی کاسرطان انتہائی مہلک مرض ہے جتنی جلدی اس مرض کی تشخیص ہو جائے مریض کیلئے اتنا ہی بہتر ہے جو معلومات بچیوں اور خواتین نے اس سیمینار میں حاصل کی ہیں وہ دیگر خواتین اور فیملی ممبرز کے ساتھ شئیر کریں۔کسی خاتون یا بچی کو محسوس ہو کہ گلٹی بن رہی ہے یا اس جگہ پر مسلسل تکلیف ہو رہی ہو تو مرض کو چھپائیں نہیں اس کا علاج جتنی جلدی شروع ہو گا اتنا ہی بہتر ہو گا۔انہوں نے کہاکہ کہاکہ 40 سال سے کم عمر خواتین باقاعدگی سے اپنا معائنہ خود کریں،40 سال سے زائد عمر کی خواتین کو باقاعدگی سے ہر سال میموگرافی کروانی چاہیے،خواتین مہینہ بھر میں صرف پانچ منٹ اپنے قیمتی وقت سے نکال کر اپنا معائنہ کروائیں تاکہ اس موذی مرض سے بچا جا سکے۔ چترال کے پسماندہ اوردور افتادہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے اور ایسے میں بریسٹ کینسر میں مبتلا خواتین کی پہلے اسٹیج پر تشخیص کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے اس لیے ہمیں خواتین میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔سمینارکے آخرمیں پرنسپل گرلزڈگری کالج بونی نگہت اور لیکچررفرحانہ حیات نے کہاکہ چھاتی کے سرطان کے تدارک کیلئے بروقت آگاہی مہم، احتیاطی تدابیر اور علاج بہت ضروری ہیں۔ہم کالج انتظامیہ آغاخان ہیلتھ چترال کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، چھاتی کاسرطان جیسے مہلک بیماری سے آگاہی کیلئے سمینار کا اہتمام کیا گیا۔اوراُمیدرکھتے ہیں کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامات کاانعقاد کرکے طالبات کوصحت کے حوالے سے معلومات فراہم کریں گے۔اس پروگرم کے نظامت کافرائض شرافیہ یوسف انجام دے رہی تھی۔