زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامی افسران لوئر چترال

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کی ہدایت پر ضلع بھرمیں مسافر گاڑیوں کے لئے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ ناموں پر عملدرآمد کے سلسلے میں انتظامی آفسران نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے کرایہ ناموں سے متعلق سواریوں سے دریافت کیا۔ نائب تحصیلدار انیس الحکیم نے چترال لیویز اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ مختلف اڈوں کا معائنہ کیا اور دروش بازار میں ناکہ بندی کرکے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی۔ نائب تحصیلدار نے ٹرانسپورٹرز پر واضح کیا کہ جاری کردہ سرکاری کرایہ ناموں کی خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ انکی گاڑی سرکاری تحویل میں لی جائے گی۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی کہا کہ زیادہ کرایہ وصولی کی صور ت میں درج ذیل نمبر ز پر اپنی شکایت کریں تاکہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔0943-412519, 0943-413686