کالاش وادی میں اچال کی دو روزہ تہوار دوسرے دن بمبوریت وادی میں جاری ہے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) کالاش وادی میں اچال کی دو روزہ تہوار دوسرے دن بمبوریت وادی میں جاری ہے جوکہ رات گئے تک جاری رہے گاجس میں مردو خواتین ناچ اور گانے کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کریں گے جبکہ دن کے وقت تہوار کے مختلف مراسم ادا کئے گئے۔ اگست کے تیسرے ہفتے میں منائی جانے والی اس فیسٹول میں گرمائی چراگاہ سے مال مویشیوں کی بخیر وعافیت واپسی، وادی میں دودھ، گندم اور پھلوں کی پیدوار کی خوشی منائی جاتی ہے اور شکرانے کے طور پر دیوتاؤں کے نشانات پر پنیر کے ٹکڑے اور گندم کے دانے رکھ دئیے جاتے ہیں۔اس سال غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں اس فیسٹول کو دیکھنے کے لئے پہنچ گئے تھے جن میں اقوام متحدہ کے ثقافت سے متعلق ادارہ یونیسکو کے کنٹری ڈائرکٹر یوسف فیلالی مکناسی قابل ذکر ہے جوکہ اپنی ٹیم کے ساتھ ادھر موجود تھے۔ فیسٹول میں سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر صلاح الدین کنڈی نے خصوصی انتظامات کئے تھے جسے سیاحوں نے بہت ہی سراہا۔