کبل سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں پیر کی شب دھماکے میں شہید ہونے والوں میں چترال پولیس کے دو جوان کنسٹبل خلیل الرحمن ساکنہ گرم چشمہ منوراور کنسٹبل فضل رازق ساکنہ اوسیاک دروش بھی شامل ہیں .

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نما یندہ چترال میل) کبل سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں پیر کی شب دھماکے میں شہید ہونے والوں میں چترال پولیس کے دو جوان کنسٹبل خلیل الرحمن ساکنہ گرم چشمہ منوراور کنسٹبل فضل رازق ساکنہ اوسیاک دروش بھی شامل ہیں۔ چترال پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں چترال سے تعلق رکھنے والے تین جوان ہیڈ کنسٹبل نظام الحق ساکنہ اویر، کنسٹبل ظاہر احمد ساکنہ ہون اور کنسٹبل اظہر الدین ساکنہ برنس زخمیوں میں بھی شامل ہیں جوکہ سیدو گروپ آف ہاسپٹلز میں زیر علاج ہیں۔ شہید ہونے والے جوانوں کی میت آج منگل کے روز چترال پہنچا نے کے بعد دروش میں نماز جنازہ ادا کر دیا گیا۔ بعد میں ان کے آبائی گاؤں میں سرکاری اعزازت کے ساتھ سپرد خاک کر دئے گیے۔ جنا زے میں ڈی سی چترال ، ڈی پی او چترال فو جی افسران اور سول افراد نے شرکت کی۔