چترال ( نما یندہ چترال میل)ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس سوسائٹیز یونیورسٹی آف چترال نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چترال اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے ”نوجوانوں میں منشیات کا استعمال، اس کے اثرات اور روک تھام” کے موضوع پر ایک روزہ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، محمد علی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لوئر اکرم اللہ،ڈسٹرکٹ خطیب لوئرچترال مولانافضل مولا،کلینیکل سائیکالوجسٹ آغاخان ہیلتھ سروس چترال حلیمہ سلیمان،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرلوئرچترال جبارغنی اوردوسروں نے کہاکہ نوجوان نسل میں منشیات کا فروغ ہر شعبہ زندگی کیلئے ایک تشویشناک امر ہے۔ اس کی وجہ سے کئی ہنستے بستے گھر اجڑ چکے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس مصیبت میں گرفتار ہیں۔نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی منشیات کی لعنت کوختم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ، صحت مند سرگرمیوں سے متعلق ترغیب دے کر انھیں اس لت میں مبتلا ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سیسیاسی و مذہبی جماعتوں، سماجی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور والدین کے ساتھ ساتھ میڈیا، ڈاکٹرز اور میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔۔انہوں نے کہاکہ نئی نسل کسی بھی ملک کی معاشی،تعلیمی، اقتصادی اور سماجی فلاح و بہبود و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ایک باہمت جوان پہاڑوں سے ٹکرانے،طوفانوں کا رخ موڑنے اور آندھیوں سے مقابلہ کرنے کا عزم رکھتا ہے۔اس لئے نوجوان نسل کو اپنی توقعات کا محور بنانے کے لئے اُن کے ذمہ داریوں کیحوالیسے آگاہی دینے کی اشدضرورت ہے۔ مقریریں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور منشیات سے پرہیز کریں۔ طلباء اپنی قوت ارادی کا استعمال کرتے ہوئے خود پر قابو رکھیں اور منشیات کے استعمال سے پرہیز کریں۔ چترال کے نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں میں خود کو مشغول رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں کا فقدان نوجوانوں میں منشیات کے استعمال میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ماہرنفسیات حلیمہ سلیمان نے پریزنٹیشن میں بتایاکہ زندگی نشیب وفرازکانام ہے مگربعض نوجوان زندگی میں آنے والے دشواریوں اور مشکلوں کو اپنے ذہن پر سوار کرہوئے ڈپریشن ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں اورکئی لوگ ذہنی سکون پانے کے لئے منشیات کا سہارا لیتے ہیں اور وقتی طور پر اپنے اعصاب کو سُلا کر مطمئن ہوجاتے ہیں کہ ہمیں مایوسیوں کا علاج مل گیا ہے مگر یہ ان کی غلط فہمی ہوتی ہے۔ نشہ انسان کے اعصاب پر اثر انداز ہو کر آہستہ آہستہ فکر وعمل کی طاقت چھین لیتا ہے پھر نشے باز کی دنیا بھی بگڑتی ہے اور آخرت بھی۔انہوں نے مزیدکہاکہمنشیات کے عادی افراد کے لیے اسے ترک کرنا انتہائی مشکل اور تکلیف دہ عمل ہوتا ہیمگروقت کے ساتھ ساتھ کچھ لوگوں کے لیے تکلیف کو برداشت کرنا کافی مشکل ہوتا ہے، اس لیے ان کے دماغ میں خودکشی کے خیالات بھی آتے ہیں۔پروگرام کے آخرمیں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، محمد علی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لوئر اکرم اللہ، ڈاکٹرسلیم سیف اللہ،ڈاکٹرضیاء اللہ، ماہرنفسیات حلیمہ سلیمان،پروفیسرظہورالحق دانش،ڈسٹرکٹ خطیب مولونافضل مولا،ارجے اشروف کو شیلڈز اور سووینئر پیش کیے۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے
- ہومبارش کی وجہ سے مزید تین دن سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
- ہومچترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے