چترال پو لیس نے ارکاری بند روڈ سے برف ہٹا کر سڑک ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) چترال پو لیس نے ارکاری بند روڈ سے برف ہٹا کر سڑک ٹریفک کے لئے کھول دیا۔ گزشتہ تین دنوں سے علاقہ پیچ اوچ، ایریا تھانہ شغور میں برفانی تودہ گرنے سے روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بند تھا، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لوٹکوہ و ایس -ایچ-او شغور و ایس ایچ او ارکاری اور پولیس جوانان تھانہ گرم چشمہ و تھانہ ارکاری و تھانہ شغور کو لیکر روڈ سے برف ہٹا کر روڈ ہلکی ٹریفک کیلئے بحال کی گئی اور ارکاری کے عوام نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے۔