چترال (نما یندہ چترال میل) اتوار کے روز جماعت اسلامی چترال لویر کی طرف سے چترال بازار میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی قائدین نے مسئلہ کشمیر، اس کے پس منظر اور موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی۔ آخر میں درج ذیل قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔ قرار داد میں مطا لبہ کیا گیا کہ کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے۔ یہ محض دعویٰ نہیں بلکہ بابائے قوم کے فرامین، کشمیر کی جغرافیائی حیثیت، تقسیم ہند کا فارمولا، سلامتی کونسل کی قراردادیں اور تحریک آزادی کی جدوجہد سب کے سب اس پر شاہد ہیں۔ مگر افسوس کہ پاکستانی حکمرانوں کی اس حوالے سے مجرمانہ غفلت اور بزدلی کی وجہ سے بھارت اپنے غاصبانہ قبضہ کو قانونی جامہ پہنانے اور مستقل طور پر کشمیر کو ہتھیانے کی طرف گامزن ہے۔مظلوم کشمیریوں کی نگاہیں اب بھی پاکستان پر لگی ہوئی ہیں وہ غاصب فوج کے مظالم کا شکار ہونے کے باوجود بھارت سے بے زاری اور پاکستان سے محبت کے اظہار سے دریغ نہیں کرتے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مظلوم کشمیری مسلمانوں کی آزادی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے اور اپنے شہہ رگ کو پنجہ ہنود سے بچانے کے لیے موثر کردار ادا کر لینا چاہیے۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کو اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرکے زور شور سے اس مسئلے کو اٹھا لینا چاہیے۔
تازہ ترین
- ہومتعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- ہومخیبرپختونخوا حکومت نے رواں سال ترچ میر سال کے طور منانے اور چترال میں سالانہ ترچ میر فیسٹیول شروع کرنے کا اعلان
- ہومموجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لوئر چترال میں موجود چائنیز ورکرز اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد
- ہومٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال ضلع لوئرچترال میں ضلعی ٹی بی کنٹرول پروگرام اورایسوسی ایشن فارکمیونٹی ڈیویلپمنٹ (اے سی ڈی)کے زیرانتظام ایک آگاہی سمینار
- ہومبروغل میں شدید برفباری کے نتیجے میں غذائی قلت کے خطرے کو ٹالنے کے لئے لحہ محمود فاؤنڈیشن نے راشن پیکج سے بھری درجنوں گاڑیاں یارخون لشٹ کی طرف روانہ کردیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”یوم پاکستان کی تقریبات اور میرے آنسو“۔
- ہومقدرتی ماحول کی حفاظت کیلئے درختوں کی حفاظت کرنا اور پودے لگانا بہت ضروری ہے۔خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب
- ہومڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کا سلسلہ شروع کیا ہے.
- ہوم21 مارچ 2024 عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر چترال سکاؤٹس میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔
- ہوموائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ صاحب کا ٹینیور مکمل ہونے کے موقع پر چترال یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (CUTA) کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی افطار ڈنر اور تقریب کا انعقاد کیا گیا