کالاش ونٹر سپورٹس فیسٹول ڈھول کی تھاپ اور کالاش نوجوانوں کا رقص کے ساتھ اتوار کی سہ پہر اختتام پذیرہوا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) ہزاروں سال قدیم تہذیب و ثقافت، برف پوش وادی،اور برف پر ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں کا رقص کالاش ونٹر سپورٹس فیسٹول میں شرکت کرنے والے مہمانوں،سیاحوں اور مقامی لوگوں کیلئیانتہائی دلچسپ تفریح ثابت ہوا۔ جس نے بھی دیکھا ٹھٹہرتی سردی میں اس تفریح کی تعریف کی۔ یہ فیسٹول تین دن جاری رہنے کے بعد اتوار کی سہ پہر اختتام پذیرہوا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او پا کستان پاورٹی ایلیویشن فنڈنادرگل تھے۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں سی ای او ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک،کرنل قیصر چترال سکاوٹس، ڈی پی او چترال، چیرمین تحصیل کونسل دروش شہزادہ خالد پرویز، ایسی چترال عدنان ملوکی وغیرہ شامل تھے۔ کالاش ونٹر سپورٹس فیسٹول پہلی مرتبہ ضلعی انتظامیہ چترال و ہندوکش سنوسپورٹس کلب کے اشتراک سے کلچر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی ہدایات کے تحت منعقد ہوئے۔ جس میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی) اور آغاخان رورل سپورٹ پروگرام (اے کے آر ایس پی) نے تعاون کیا۔ فیسٹول کے دوران پہلی مرتبہ کالاش وادیوں میں مقامی کھیلوں سیہٹ کر اسکنگ، سنو بورڈنگ، سنو فٹبال و پیرا گلائڈنگ کے مقابلے ہوئے۔ جبکہ مقامی معروف کھیل بزکشی، نیزا بازی، کشتی کے مقابلے برف پر کھیلے گئے۔ جو کہ عام روایات کے مطابق برف کی بجائیخشک زمین پر کھیلے جاتے ہیں۔ تین روزہ سنو فیسٹول کی راتیں کلچر شو سے بھر پور تھیں۔ جس میں مقامی موسقی اور سیاحوں کی طرف سے بھر پور فن کے مظاہرے کئے گئے۔ اور وادی کی راتیں نہایت رنگین رہیں۔ جن کا سنکڑوں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے لطف اٹھایا۔ فیسٹول کے اختتام پر مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئیکہا۔ کہ فیسٹول کے انعقاد کا مقصدچترال اور کالاش وادیوں میں سیاحت کو فروغ دے کر یہاں روزگارکے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان مردو خواتین کو صحت مند تفریح مہیا کرنے اور ملکی و عالمی سطح پر ان کھیلوں کیلئے ایسے کھلاڑی پیدا کرنے ہیں۔ جو ملک کا نام روشن کر سکیں۔ قبل ازین ہندوکش سنو سپورٹس کلب چترال کے پیٹرن ان چیف شہزادہ ہشام الملک نے کہا۔ کہ یہ ایک تعارفی فیسٹول تھا۔ جو کہ بہت ہی مختصر تیاریوں کے باوجود انتہائی دلچسپ رہا۔ اور بڑی تعداد میں برف کے کھلاڑیوں اور سیاحوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا۔ کہ کالاش وادیوں میں برف پر کھیلے جانے والے سپورٹس کے بے پناہ ٹیلنٹ کے حامل مردو خواتین میں مو جود ہیں۔ اس لئے ہم نے ان کیلئے ٹریننگ کا انتظام کیا ہے۔ اگلے سال یہ فیسٹول انتہائی تیاریوں کے ساتھ منعقد کیاجائیگا۔ جس میں مقامی کھیلوں کو فوقیت دی جائیگی۔ قبل ازین مہمان خصوصی سی ای او، پی پی اے ایف نادر گل کی خدمت میں سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا۔ کہ یونین کونسل ایون خصوصا کالاش ویلیز سیلاب کی وجہ سیبری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اس لئے پی پی آر پروگرام کو دوبارہ یونین کونسل ایون بشمول کالاش ویلیز تک وسعت دی جائے۔ اوروادی بمبوریت کیلئے آٹھ سو کلو واٹ کا منی ہائیڈل پاور سٹیشن قائم کیا جائے۔ جس پر مہمان خصوصی نے ان پر غور کرنے کی یقین دھانی کی۔ فیسٹول سے دیگر مہمانوں نے بھی خطاب کیا۔ اختتام پر مختلف کھیلوں میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافی تقسیم کئے گئے۔