چترال پو لیس کے مطابق لواری ٹنل اور مضافات میں موسم صاف ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے,

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) چترال پو لیس کے مطابق لواری ٹنل اور مضافات میں موسم صاف ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے تاہم بعض مقامات پر میں دھوپ نہ پڑنے کی وجہ سے سڑک میں پانی جم کر خطرناک پھسلن بن گیا ہے جہاں بغیر سنو چین کے گزرنا خطرے سے خالی نہیں۔ خصوصاً بغیر سنو چین کے گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک گھنٹوں بلاک ہوتا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید سردی میں مشکلات اور اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لہذا تمام مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات اور اڈاہ مالکان سے گزارش ہے کہ انسانی جانے ومال کی حفاظت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے وقتا فوقتا جاری شدہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔