بیسٹ فار وئیر پراجیکٹ کا مقصد خواتین کو سوشل اور دوسرے میڈیا پلیٹ فارم میں بھر پور طور پر شریک کرکے ان کے مسائل جو اجاگرکرنا ہے۔ ظہیر الدین صدر پریس کلب چترال

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں بااختیار بنانے کے لئے ان کو درپیش کو درپیش معاشرتی، معاشی اور سیاسی نوعیت کے مسائل کا مکمل ادراک کرنے اور ان کی حل کے لئے طویل المدتی بنیادوں پر تجاویز مرتب کرنے اور ماس میڈیا میں انہیں اجاگر کرنے کے سلسلے میں چترال پریس کلب اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے بیسٹ فار وئیر پراجیکٹ کے تحت پینل ڈسکشن دو دن تک جاری رہنے کے بعد بدھ کے روز احتتام پذیر ہوگئی جس میں مختلف اسٹیک ہولڈروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈسکشن میں چترال میں خواتین کو درپیش مسائل میں گھریلوتشدد اور جنسی ہراسگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ کم عمری میں شادی، ضلع سے باہر بغیر تحقیق کے شادی کرانا، پدری جائیداد سے محرومی، گھریلو فیصلہ سازی میں خواتین کو نظر انداز کرنا اور خواتین کے لئے خودروزگاری کے مواقع کی عدم دستیابی کا ذکر کیا گیا۔ ڈسکشن میں پینلسٹ کے طور پر پروفیسر رحمت کریم بیگ، مولانا خطیب خلیق الزمان، پروفیسر حسام الدین، محمد شجاع الحق بیگ، فریدہ سلطانہ، پولیس سب انسپکٹر دلشاد پری، ساجد اللہ ایڈوکیٹ، نیازاے نیازی ایڈوکیٹ شامل تھا جبکہ پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے موڈیریٹر کا کردار ادا کیا۔ ڈسکشن کے پہلے روز یونیورسٹی آف چترال کے طالبات جبکہ دوسرے روز تحصیل کونسل چترال کے مرد اور خاتون اراکین،چترال پولیس، محکمہ سوشل ویلفئیر، ایجوکیشن اور ہیلتھ کے افسران اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، تجار یونین اور ڈرائیور یونین کے نمائندوں نے شرکت کی اور ڈسکشن میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنے تجاویز پیش اور موضوع سے متعلق سوالات اٹھائے جن کا پینسلٹوں نے جواب دیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ کا مقصد خواتین کو سوشل اور دوسرے میڈیا پلیٹ فارم میں بھر پور طور پر شریک کرکے ان کے مسائل جو اجاگرکرنا ہے۔ شرکاء نے پیبل ڈسکشن کو خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے انتہائی مفید قراردیا۔ ڈسکشن میں صدر تجار یونین بشیر احمد خان، اظہر اقبال، یوسف شہزاد، انور حسین، وقاص احمد ایڈوکیٹ، اشتیاق احمد، کلثوم حیدر،رفیدہ بی بی، عائشہ، دلشاد پری، ثمینہ عزیز، بی بی عائشہ، بشریٰ امان،۔ منظور احمد، راحت علی، فیصل کمال، سکینہ بی بی، نسیم، بی بی جان، صباحت رحیم بیگ، شائشہ جبین، ظاہرہ گل، بی بی بینظیر، شازیہ افشان، انم ربا، الفت مریم، ماہام امتیاز، حر اناز، انمول، ربا اکبر، سریش کنول، ساجدہ عمر، ماروہ، مہین خان، عنا رئیس بیگ، نمرہ بتول، مشال عدیل بیگ، ام ہانی اور دوسروں نے شرکت کی۔