چترال (نمائندہ چترال میل) گزشتہ سینٹ الیکشن کے موقع پر پارٹی سے نکالی جانے والی سابق رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی نے ضلعے کے طول وعرض میں اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل چترال کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اپنی حمایت سے وہ ایم ایم اے کی دونوں امیدواروں کو کامیاب کریں گے۔ اتوار کے روز چترال ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر ایم ایم اے کی ضلعی صدر قاری عبدالرحمن قریشی اور جنرل سیکرٹری مولانا جمشید احمد کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اپنے دور ایم پی اے شپ میں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان کو لے کر ضلعے کے ہر کونے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور عوام کی خدمت کی اور پارٹی قائد کی غلط فیصلے سے دلبرداشتہ ہوکر وہ سیاسی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیتے ہوئے ایم ایم اے کے لئے کام کرنے کا وعدہ کئے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایم ایم اے کی حمایت غیر مشروط کررہی ہیں جبکہ کسی سیاسی جماعت میں باقاعدہ شمولیت وہ بعد میں کریں گی جب عمران خان کے خلاف دائرہ کردہ ان کی کیس کا فیصلہ آجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنے حامیوں سمیت نہ صرف ایم ایم اے کی سیاسی سپورٹ کرتے ہوئے ان کو ووٹ دلادیں گے بلکہ ان کی اخلاقی سپورٹ اور ضرورت پڑنے پر مالی سپورٹ بھی کریں گے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ایم ایم اے کی حمایت کا وجہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس ملک کے پارلیمنٹ میں علماء کرام کی موجودگی ناگزیر ہے ورنہ سیکولر طبقہ اس کا اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں جس طرح ختم نبوت کے بارے میں قومی اسمبلی میں قوم نے دیکھ لیا جہاں اس کی نشاندہی بھی مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی نے کی تھی۔انہوں نے کہاکہ علمائے کرام وارث الانبیاء ہیں اور دین سے سیاست کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ایک ناراض رہنما اور سابق ضلعی ذمہ دار رضیت باللہ نے پہلے ہی ایم ایم اے کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری فضل ربی جان اور جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر وجیہ الدین اور دوسرے رہنما جہانزیب احمد اور نوید احمد بیگ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



