جمعرات کے روز اپر چترال کے گاؤں ریشن میں دریا بردہ سڑک کا متبادل بنانے کے لئے لی گئی زمین کا معاوضہ تین سال گذرنے کے باوجود ادائیگی نہ ہونے کے خلاف احتجاج کرتے متاثرہ زمین مالکان نے چترال بونی کو کئی گھنٹوں تک بلاک کئے رکھا.

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) جمعرات کے روز اپر چترال کے گاؤں ریشن میں دریا بردہ سڑک کا متبادل بنانے کے لئے لی گئی زمین کا معاوضہ تین سال گذرنے کے باوجود ادائیگی نہ ہونے کے خلاف احتجاج کرتے متاثرہ زمین مالکان نے چترال بونی کو کئی گھنٹوں تک بلاک کئے رکھا۔ متاثرین کے ساتھ اہل علاقہ نے بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج میں شامل ہوگئے اور بار بار وعدہ کرنے کے بعد بھی معاوضے نہ دینے پر صوبائی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ کے مشیر وزیر زادہ نے کئی بار اس گاؤں میں آکر متاثرین کو یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں مقامی انتظامیہ کے ساتھ گفت وشنید کے بعد احتجاج کو عارضی طور پر ختم کردیا۔ دریں اثناء دونوں طرف سینکڑوں گاڑیوں سوار مسافروں نے کئی گھنٹوں تک سردی اور بھوک کا سامنا کرنے کا شکوہ کیا۔