چترال (نما یندہ چترال میل) یونیورسٹی آف چترال کی ماسٹر پلاننگ، بلڈنگ ڈیزائننگ و دیگر ترقیاتی کاموں میں تکنیکی امور کی خدمات کیلئے ایم۔ اے۔کے جیوی ودان کنسلٹنٹ کے ساتھ معاہدہ نامے پر دستخط کئے گئے۔ یونیورسٹی کی شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ یونیورسٹی کی تعمیر کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہے جس سے پیشتر حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کے تحت مذکورہ کام کو باقاعدہ ٹینڈر کیاگیا تھا اور دس کمپنیوں کے درمیان شفاف مقابلے کے بعد ایم۔ اے۔کے اور ودان کنسلٹنٹ کی جائنٹ وینچر نے یہ ٹینڈر جیت لیا تھا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر کے دفتر میں ایک سادہ مر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر انجنیر محمد ضیاء اللہ اورڈائیریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر عتیق احمد طارق و دیگر عملہ نے شرکت کی جبکہ انجنئیر محمد علی خان، آرکٹیکٹ طاہر خٹک، انجنیر شیراعظم و دیگر نے کنسلٹنٹ جائنٹ وینچر فرم کی نمائندگی کی۔ تقریب کے اختتام پر یونیورسٹی سائٹ کا اجمالی جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ہردو فریق نے یونیورسٹی کی انفراسٹرکچر کومعیاری اور بروقت تیار کرنے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
تازہ ترین
- ہومتعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- ہومخیبرپختونخوا حکومت نے رواں سال ترچ میر سال کے طور منانے اور چترال میں سالانہ ترچ میر فیسٹیول شروع کرنے کا اعلان
- ہومموجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لوئر چترال میں موجود چائنیز ورکرز اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد
- ہومٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال ضلع لوئرچترال میں ضلعی ٹی بی کنٹرول پروگرام اورایسوسی ایشن فارکمیونٹی ڈیویلپمنٹ (اے سی ڈی)کے زیرانتظام ایک آگاہی سمینار
- ہومبروغل میں شدید برفباری کے نتیجے میں غذائی قلت کے خطرے کو ٹالنے کے لئے لحہ محمود فاؤنڈیشن نے راشن پیکج سے بھری درجنوں گاڑیاں یارخون لشٹ کی طرف روانہ کردیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”یوم پاکستان کی تقریبات اور میرے آنسو“۔
- ہومقدرتی ماحول کی حفاظت کیلئے درختوں کی حفاظت کرنا اور پودے لگانا بہت ضروری ہے۔خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب
- ہومڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کا سلسلہ شروع کیا ہے.
- ہوم21 مارچ 2024 عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر چترال سکاؤٹس میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔
- ہوموائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ صاحب کا ٹینیور مکمل ہونے کے موقع پر چترال یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (CUTA) کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی افطار ڈنر اور تقریب کا انعقاد کیا گیا