مہترچترال فاتح الملک علی ناصر نے اسلام آباد میں صدر پاکستان عارف علوی سے ملاقات کی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) مہترچترال فاتح الملک علی ناصر نے اسلام آباد میں صدر پاکستان عارف علوی سے ملاقات کی۔ مہتر چترال نے ملاقات کے دوران صدر کو چترال کی جعرافیائی، سیاحتی اہمیت اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اور صدر کو ماہ آگست میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ممکنہ دورہ چترال ملتوی ہونے کے بعد دوبارہ چترال کی دعوت دی۔ جسے صدر پاکستان نے خوشی سے قبول کرتے ہوئے جلد تاریخ طے کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اور کہا۔ کہ صدر کا عہدہ ایک غیر جانبدارعہدہ ہے۔ جس کو برقرار رکھنے کی میں پوری کوشش کرتا ہوں۔ تاہم صدارت سے پہلے میرا پاکستان تحریک انصاف سے قریبی تعلق رہا ہے۔ صدر نے نجی زندگی میں سیاحت، فشنگ اور دیگر تفریحی مشاغل میں دلچسپی کا اظہارکیا۔ مہتر چترال نے صدر کی دلچسپیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ کہ وہ بھی مختلف مقامات کی سیرو تفریح، فشنگ اور آزاد فضاوں میں گھومنے میں دلچسیی ر کھتیہیں۔ اور چترال میں قدرت کے حسین نظارے، قدیم تہذیب و ثقافت امن و محبت و مہمان نوازی کی اعلی روایات موجود ہیں۔ جس کیلئے وہ انہیں چترال آمد کی دعوت دیتے ہیں۔ صدر نے جلد چترال کی وزٹ کا وعدہ کیا۔