چترال کے مسائل کے ساتھ ساتھ اس کی تہذیب و ثقافت اور شخصیات کے بارے میں مکمل معلومات ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کے روزنامہ آج میں شائع ہونے والے کالمز سے حاصل کرتے ہیں۔ جسٹس قیصر رشید چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (ظہیر الدین سے) ٹاؤن ہال میں وکلاء کے اجتماع سے خطاب چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشیدنے اپنی تقریر کے دوران چترال کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ چترال کے مسائل کے ساتھ ساتھ اس کی تہذیب و ثقافت اور شخصیات کے بارے میں مکمل معلومات رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ سب معلومات ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کے روزنامہ آج میں شائع ہونے والے کالمز سے حاصل کرتے ہیں جو کہ جامع اور دلچسپ ہوتے ہیں اور وہ ان کا کوئی کالم مس نہیں کرتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر فیضی کی ان تحریروں سے چترال کے نمایاں شخصیات کے بارے میں مکمل آگہی ہوئی اور وہ اس نتیجے پر پہنچا کہ چترال کے لوگ کتنے ذہین اور با صلاحیت ہیں