چترال کے مشہور مذہبی وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ کی طرف سے اپرچترال کے متاثرین کو امداد کا سلسلہ جاری۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل)چترال کے مشہور مذہبی وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ کی طرف سے اپرچترال کے متاثرین کی خشک راشن/گندم اور نقدی کی صورت میں امداد مکمل کرنے بعد اب تحصیل مستوج کیسیلاب متاثرین کے ساتھ ساتھ تمام غرباء میں گرم کپڑے تقسیم کرنے کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے اس کے ساتھ سیلاب متاثرہ مکانات کے لئے 20لاکھ روپے کے جستی چادریں اپرچترال پہنچائی گئی جہاں جہاں مکانات تیار ہورہے ہیں وہاں چادریں پہنچائی جارہی ہیں تریچ جہاں سب سے پہلے سیلاب آیا تھا وہاں متاثرہ مکانات میں چادریں لگاکر مکمل کرلیا گیا اور موڑکھو کے تین مکانات کو بھی چادریں لگائی گئی جو کہ مکمل ہوگئے ہیں پریپ کے ایک مکان کی قینچیاں لگ چکے ہیں ان کو چادریں دیدیگی ہیں اور کہوژ میں ایک مکان کی تعمیر قاری فیض اللہ کے تعاون سے جاری ہے گولین گول اور شیشی کوہ میں بھی عنقریب قینچیاں لگنے کیبعد چادریں دیدی جائیگی حضرت قاری فیض اللہ چترالی کی کوشش ہے کہ دسمبر کے جما دینے والی سردی سے پہلے تمام متاثرین کو چھت مہیا کیا جائے۔