شاہد علی خان یفتالی ایڈوکیٹ کی درخواست پر ہائیکورٹ کے حکم پرشندورچترال حصہ قرار،نصابی کتاب میں تصحیح۔

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نما یندہ چترال میل)پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں صوبائی ٹیکسٹ بک بورڈ نے سیکنڈ ائیرکی پاک اسٹڈیز کی کتاب میں شندور کوگلگت بلتستان کا حصہ ظاہرکرنے کا حصہ حذف کرکیاسے چترال کا حصہ قراردیاہے۔اس حوالے سیپشاور ہائیکورٹ نے احکامات جاری کئے تھے کہ شندور چترال کا حصہ ہے اور گلگت بلتستان کا نہیں۔۔اس حوالے سے پشاورہائیکورٹ میں شاہد علی خان یفتالی ایڈوکیٹ نے رٹ دائرکی تھی جوکہ پشاورہائیکورٹ نے منظور کرلی جسکے بعد پشاور ٹکیسٹ بک بورڈ نے باقاعدہ طورپرکتاب میں ترمیم کرکے نئے ایڈیشن میں اسکو چترال کا حصہ ظاہر کردیا ہے۔۔