پیر کے روز ماڈل فارم سروسز سنٹر لویرچترال کی اجلاس میں آنے والے سیزن میں زمینداروں کے لیے بیج اور کیمیاوی کھاد مہیا کروانے کے لیے محکمہ زراعت شعبہ توسیع نے بھی شر کت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) پیر کے روز ماڈل فارم سروسز سنٹر لویرچترال کی اجلاس میں آنے والے سیزن میں زمینداروں کے لیے بیج اور کیمیاوی کھاد مہیا کروانے کے لیے محکمہ زراعت شعبہ توسیع سے مطالبہ کیا گیا۔شریف حسین کے زیر صدارت اجلاس میں مہربان الھی، سید جمال،امیراللہ، جلال الدین شاہ، محکمہ زراعت کے سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ شفیق احمد، شفیق احمد زراعت افیسر شہذاد ایوب نے شرکت کی۔ اس موقع پر مینیجمنٹ کمیٹی نے متعلقہ ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال کے سیلاب زدگان کو خصوصی ترجیح دی جائے کیونکہ چترال میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے صرف فصل ہی نہیں بلکہ زمین بھی متاثر ہوتی ہے اور بلکل ہی قابل کاشت نہیں رہتی۔ اگر اس طرف خصوصی توجہ نہ دی گئی تو متاثرہ زمینداران آنے والے کئی سال تک فصل لینے سے محروم رہیں گے۔