چترال(نمائندہ چترال میل) جنرل سکریٹری پولیٹیکل پارٹیز سٹیرنگ کمیٹی چترال اور معروف سماجی کارکن فصل الرحمن اور انجنیئر انعام الحق نے چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ لویئر چترال کے لئے صوبائی اسمبلی کی سیٹ بحال کرکے فوری طور پر ضمنی الیکشن کرائے جائیں۔تاکہ ہمارے ضلع کے مسائل حل ہونے میں آسانی پیدا ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ چترال کی ترقی کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں اور انہیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے چترال کی تعمیر وترقی میں اہم کردار کی حامل سیاحتی مقامات تک سیاحوں کی آسان رسائی کے لئے سڑکوں کی طرف توجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ سماجی کار کن فضل الرحمن نے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر خان چترالی اور ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن سے بھی چترال کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ میرے درخواست پر احساس پروگرام میں مستحق افراد کے سروے کا کام شروع ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام کے رہنماء اور مولانا فضل الرحمن کے فرزند مولانا اسجد محمود اگرچہ چترال کے نجی دورے پر آئے ہوئے تھے تاہم چترال کے مسائل اُنہیں گوش گزار کئے گئے جنہیں اُنہوں نے حل کرنے کا یقین دلایا۔اُنہوں نے چترال کے غرباء میں فوڈ آئٹم پر مشتمل ہزاروں پیکچ تقسیم کرنے پر طلحہ محمود فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے چترال کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور خصوصاً پاک فوج کے کردار کو کوسراہا۔
تازہ ترین
- ہوم1 کلو 265 گرام چرس برآمد۔ چترال پولیس کی کامیاب کاروائی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔ “ڈر لگتا ہے “
- ہوم6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لوئر چترال پولیس لائن میں خصوصی پروگرام کا انعقاد۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”اساتذہ کا گل دستہ ایبٹ آباد میں “۔
- ہومکوغذی کے مقام پر حادثہ،، ایک شخص جاں بحق،، مزید تفصیلات ۔۔۔
- ہوممحکمہ تعلیم کی جانب سے ای-ٹرانسفر پالیسی کا باقائدہ اجرا کر دیا گیا۔
- ہومآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن چترال کی طرف سے پیسکو ملازمین سانحہ صوابی کے خلاف چترال پریس کلب میں احتجاج ریکارڈ، بھرپور الفاظ میں مذمت
- ہومدیانتداری اور ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرنے والے نوجوان کو لوئر چترال پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاویدحیات۔۔۔۔۔شیر علی خان درانی۔۔شاعر خوش مزاج۔
- ہومماں و دودھ کی افادیت کے حوالے سے عالمی مہینے کی مناسبت سے چترال لوئر میں سیمنار و آگاہی واک کا اہتمام۔