متاثرین سیلاب دروش اوسیک کے غم میں برابر کے شریک ہے، متاثرہ خاندانوں کی آباد کاری تک تعاون کر یں گے۔ قاری فیض اللہ چترالی/مولانا خلیق الزمان

Print Friendly, PDF & Email

چترال (ارشاد اللہ شاد سے) چترال کے ممتاز عالم دین، معروف سماجی و مذہبی رہنما قاری فیض اللہ چترالی نے سعودی عرب (منیٰ) سے بواسطت خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دروش اوسیک میں قدرتی آفت سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیااور ان کے ساتھ خصوصی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وہ اس وقت فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں منی ٰ (سعودی عرب)میں ہیں۔ جہاں سے آج انہوں نے اپنے معتمد خاص خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان سے فون پر بات کرتے ہوئے اس نا گہانی آفت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اور انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ جلد ہی سیلاب زدگان خاندانوں سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کی۔ انہوں نے اپنی طرف سے نمائندگی کیلئے خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کو متاثرہ جگہوں میں دورہ کرنے کی ہدایت کی۔ دریں اثنا مولانا خلیق الزمان ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی قاری فیض اللہ کی طرف سے رفاہی کاموں میں انتہائی فعال کردار ادا کرتے ہوئے دروش اوسیک میں سیلاب زدگان متاثرین افراد سے اظہار ہمدردی کی اور اتوار کے روز خطیب مولانا خلیق الزمان متاثرہ علاقے کا دوبارہ دورہ کریں گے۔خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے قاری فیض اللہ کی طرف سے تعاون جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے متاثرہ خاندانوں کی آباد کاری تک تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔