شندور(نما یندہ چترال میل) کرہ ارض کے بلند ترین پولو گراونڈ اور سیاحتی مقام شندور میں منعقدہ تین روزہ فری اسٹا ئل پولو فیسٹول اتوار کے روز اپنی تمام رنگینوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے شندور کے سبزہ زار وں پہاڑوں اور منفر د فری سٹائل پولو کے مقابلوں کا لطف اٹھایا۔ شندور پولو میلیکا اختتامی میچ چترال اے ٹیم اور گلگت اے ٹیم کے مابین کھیلا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل عادل یامین تھے۔ انہوں نے گیند پھینک کر فائنل میچ کا افتتاح کیا۔ شندور پولو فیسٹول کا یہ فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ رہا۔ پہلے ہاف میں گلگت کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے چترال کے 4 گولوں کے مقابلے 7 گولوں کی برتری حاصل کر لی۔ لیکن دوسرے ہاف میں وہ اپنا یہ معیار برقرار نہیں رکھ سکے اور ان کے گھوڑے بہت زیادہ تھک گئے۔جس پر چترال ٹیم نے موقع سے فائدہ اٹھا یا۔ اور کھیل ختم ہونے تک 6 مزید گول کرکے سکور 10 تک پہنچا دیا۔ جب گلگت کی ٹیم دوسرے ہاف صرف 2 گول ہی کرنے میں کامیاب ہوئی۔ یوں چترال نے ہارا ہوا میچ جیت کر تماشائیوں کو حیران کر دیا۔ اور چترال اے ٹیم نے یہ میچ 9 کے مقابلے میں 10 گولوں سے جیت کر اپنا سابقہ دس سالہ ٹائٹل برقرار رکھا۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے سپورٹرز نے سیٹیان بجاتے اور کھلاڑیوں کو داد دیتے آسمان سر پر اٹھا ئے رکھے۔ جس کی گونج شندور کے پہاڑوں میں سنائی دے رہی تھی۔
تین روزہ شندور پولو فیسٹول میں کل سات میچز کھیلے گئے۔ جن میں سے پانچ میچوں میں چترال کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ گلگت کے حصے میں صرف دو ٹرافیاں آئیں۔ سات میچوں میں چترال کی ٹیمو ں نے پینتالیس گول کئے۔ جبکہ گلگت کی ٹیمیں صرف بتتیس گول کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ چترال کی ٹیموں کا پلہ تمام میچوں میں بھاری رہا۔ اور چترال کے تمام کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس لئے ٹیم سلیکشن کمیٹی کو بہت داد دی جارہی ہے۔
شندور پولو فائنل میچ کے موقع پر پیرا گلائڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں پاک آرمی اور دیگر پیراگلائڈرز نے حصہ لیا۔ اسی طر ح بینڈ باجے و کلاش خواتین نے بھی کلچرل شو کا شاندار مظاہرہ کیا۔ جس سے تماشائی بہت محظوظ ہوئے۔ تاہم سکیورٹی کے فوج ظفر موج کی وجہ سے شندور پر تفریحی مقام کا نہیں بلکہ جنگی محاذ کا گمان ہوتا رہا۔ درین اثنا چترال کے عوامی حلقوں نے کہا ہے۔ کہ ایک طرف حکومت ملکی خراب معاشی حالات کا رونا رو رہا ہے۔ اور دوسری طرف غریب عوام کی ہڈیوں سے نچوڑی گئی ٹیکس کی رقم کو مفت کا مال سمجھ کر عیاشیوں پر لٹایا جارہا ہے۔ جوکہ نہ صرف قابل مذمت ہے۔ بلکہ قابل مواخذہ بھی ہے۔ انہوں نیکہا۔ کہ اس قسم کے فیسٹولز سے سرکاری آفیسران کی عیاشیوں کے سوا غریب عوام کواب تک کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔ اگر فیسٹول منانا ہے۔ تو اسے پرا ئیوٹائز کیا جائے۔ تاکہ عوام کے ٹیکسوں کی آمدنی سے عیاشی کرنے کے راستے مسدود ہو سکیں۔
تازہ ترین
- ہومٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال ضلع لوئرچترال میں ضلعی ٹی بی کنٹرول پروگرام اورایسوسی ایشن فارکمیونٹی ڈیویلپمنٹ (اے سی ڈی)کے زیرانتظام ایک آگاہی سمینار
- ہومبروغل میں شدید برفباری کے نتیجے میں غذائی قلت کے خطرے کو ٹالنے کے لئے لحہ محمود فاؤنڈیشن نے راشن پیکج سے بھری درجنوں گاڑیاں یارخون لشٹ کی طرف روانہ کردیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”یوم پاکستان کی تقریبات اور میرے آنسو“۔
- ہومقدرتی ماحول کی حفاظت کیلئے درختوں کی حفاظت کرنا اور پودے لگانا بہت ضروری ہے۔خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب
- ہومڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کا سلسلہ شروع کیا ہے.
- ہوم21 مارچ 2024 عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر چترال سکاؤٹس میں شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔
- ہوموائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ صاحب کا ٹینیور مکمل ہونے کے موقع پر چترال یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (CUTA) کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی افطار ڈنر اور تقریب کا انعقاد کیا گیا
- ہومڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے ٹریفک قوانین سے متعلق اگاہی مہم کے ساتھ ساتھ عملدرآمد کا سلسلہ شروع کیا
- مضامیندادبیداد۔۔فلسطین کی جنگ کے اثرات۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لوئر چترال کا دورہ کرکے جامعہ اسلامیہ البنات سنگور کے طالبات کی عیادت کی۔