چترال (نما یندہ چترال میل) جمعیت علماء اسلام ضلع چترال لوئر نے تحصیل دروش کے لئے عبوری کابینہ کی تشکیل دی ہے۔ جمعیت علماء اسلام چترال لوئر کے ترجمان قاضی محمد نسیم کی طرف سے میڈیا کو جاری کئے گئے رپورٹ کے مطابق مولانا قاری محمد یحییٰ کا تحصیل دروش کیلئے عبوری امیر اور حافظ قاری کاشف جمال کو جنرل سیکرٹری مقررکیا گیا ہے۔ دیگر عہدیداروں میں قاری ضیاء الدین سنیئر نائب امیر، مولانا جلال الدین حقانی نائب امیر، مولانا قاری ادیب الحق ڈپٹی سیکرٹری، مولانا حاجی احمد ڈپٹی سیکرٹری، مولانا خان شیرین سیکرٹری اطلاعات، ولی الرحمن جوائنٹ سیکرٹری، مولانا قاضی ظہیر الدین سیکرٹری مالیات اور مولانا غیاث الدین سالار شامل ہیں۔ یاد رہے کہ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن نے جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر تحصیل درو ش کے سابق امیر مولانا امین احمد اور جنرل سیکرٹری قاری فضل حق کو عہدوں سے برطرف کرکے انکی بنیادی رکنیت ہی ختم کردی ہے۔

تازہ ترین
- ہومپاکستان اسٹیٹ آئل ڈپو لوئر چترال میں موک ایکسرسائز عمل میں لایا گیا
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے سٹی بازار چترال میں غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز
- مضامیناولاد کی تربیت اور صحبتِ بد سے بچاؤ: قرآن و سنت کی روشنی میں۔۔بشیر حسین آزاد
- مضامینرشوت: ایک سماجی کینسر اور شرعی نقطہ نظر۔۔۔بشیر حسین آزاد۔
- مضامینعالمی بحران اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: صبر و تحمل کی ضرورت۔۔ تحریر بشیر حسین آزاد
- ہومچترال: سال 2026 کے لیے صدقہ فطر کے ریٹس کا اعلان،کم از کم شرح 240 روپے مقرر
- مضامینحرصِ مال اور رشتوں کا زوال: اسلامی تعلیمات کی روشنی میں۔۔بشیر حسین آزاد۔۔
- ہومچترال کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے افغانستان کی طالبان حکومت کی حالیہ سرحدی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف چترال شہر میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلوس نکالا
- ہوم*ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لوئر چترال کا آٹھواں بیچ کامیابی کے ساتھ مکمل


