خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی الیکشن فیز 2 کے لیے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نظرثانی شدہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر معاون خصوصی وزیرزادہ کو ڈی ایم او چترال لوئر کی طرف سے شو کاز نو ٹس جاری کردیا گیا.

Print Friendly, PDF & Email

چترال(بشیر حسین آزاد)خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی الیکشن فیز 2 کے لیے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نظرثانی شدہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر معاون خصوصی وزیرزادہ کو ڈی ایم او چترال لوئر کی طرف سے شو کاز نو ٹس جاری کردیا گیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے زیر دستخطی کے علم میں آیا ہے کہ معاون خصوصی وزیرزادہ نے 15 مارچ 2022 کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ضلع لوئر چترال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں لوگوں سے خطاب کیا۔ یہ نظرثانی شدہ ضابطہ اخلاق کی سراسر خلاف ورزی ہے، انتخابی مہم کے لیے پبلک آفس ہولڈرز کے دورے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ حکمنامہ مورخہ 10 مارچ 2022 کو حسب ذیل ہے۔”پبلک آفس ہولڈرز بشمول صدر، وزیراعظم، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اسمبلی، وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، گورنرز، وزیراعلیٰ، میئرز، چیئرمین، ناظمین ان کے نائبین کسی بھی طرح سے شرکت نہیں کریں گے۔.مندرجہ بالا کو مدنظر رکھتے ہوئے،معاون خصوصی وزیرزادہ کو ذاتی طور پر یا اپنے وکیل کے ذریعے زیر دستخطی کے سامنے18مارچ دوپہر 2:30بجے پیش ہوکرضلعی الیکشن کمشنر لوئر چترال کے دفتر میں حلف نامے پر تحریری طور پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کو کہا گیا ہے۔ مذکورہ وقت، تاریخ اور مقام پر زیر دستخطی کے سامنے پیش ہونے میں ناکامی کی وجہ سے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت معاون خصوصی وزرزادہ پر یک طرفہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔