ایسو سی ایشن فار اکیڈیمک کوالٹی(آفاق) کے زیر اہتمام چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں تعلیمی قیادت میں فیصلہ کن قابلیت اوردیگرموضوع پرایک روزہ پرنسپل کنونشن کاانعقادکیاگیا.

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ایسو سی ایشن فار اکیڈیمک کوالٹی(آفاق) کے زیر اہتمام چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں تعلیمی قیادت میں فیصلہ کن قابلیت اوردیگرموضوع پرایک روزہ پرنسپل کنونشن کاانعقادکیاگیا۔جس میں اپراورلوئرچترال کے پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلز حضرات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ آفاق چترال کے سینئر ایریا منیجر ذوالفقار علی خان نے ابتدائی کلمات میں مہمانوں کوخوش آمدیدکہتے ہوئے پروگرام کے اعراض مقاصدپرروشنی ڈالی اورکہاکہ آفاق کی کاوش بلاشبہ قابل ستائش ہے جو کہ ملک میں معیار تعلیم کی بہتری کے لیے نہایت کارگر ثابت ہوئی ہے۔ایسوسی ایشن فاراکیڈمک کوالٹی آفاق ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جوپاکستان میں تعلیم کوبہتربنانے کے لئے وقف ہے۔آفاق پاکستان میں شرح خواندگی اورتعلیمی معیارکوبہتربنانے کے لئے ایک باہمی تعاون کے ساتھ کئی سالوں سے کام کررہاہے۔اس موقع پر آفاق کے سینئرماسٹر ٹرینر فضل الہی اعوان ن نے کہاکہ سکول کے سربراہ یعنی پرنسپل کو لیڈرشپ کا کردار ادا کرنا ہوگا۔کسی بھی ادارے کا لیڈر ٹھیک ہوگا تو ساری خرابیاں دور ہوجائیں گی۔ تعلیم کے شعبے میں صنعت کار داخل ہوگئے ہیں تعلیم کو پیسہ کمانے کا ذریعہ بنایا جارہا ہے۔ آفاق نے تعلیمی نظام اور تعلیمی نصاب کی بہتری کیلئے جو کام کیا ہے وہ ہم سب کیلئے قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سکول پرنسپلز کو پلاننگ اور کوالٹی کے ساتھ میدان میں اترنے کی ضرورت ہے اور اسکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کی ضرورت ہے۔ موجودہ دور میں پورا ایجوکیشن سسٹم تبدیل ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ اگر پلاننگ کے ساتھ کام نہیں کیا گیا تو اسکول نہیں چلے گا دنیا میں تعلیم کے جو بہترین سسٹم ہیں ہمیں اس کو اپنانا ہوگا اور کوالٹی مینجمنٹ کے ذریعے بہتری لانا ہوگی۔ اسکولوں کے ماحول اور ٹیچر کی تربیت کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے ویژن اینڈ مشن،سکول لیڈر شپ،ٹیچنگ اینڈ لرننگ،کاری کولم،سکول مانیٹرنگ سسٹم،کمیونٹی لنکس،سکول مینجمنٹ سسٹم اور سکول ایکولوجی پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ریجنل منیجرآفاق ملاکنڈریجن صاحبزادہ ماجدعلی خان نے کہاکہ آفاق پاکستان ملک میں تعلیمی معیار کو عالمی سطح پر لانے کے لئے مختلف قسم کے پروگرامز کر رہا ہے حالیہ منعقدہ پرنسپل کنونشن بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔آفاق اپنے تمام اسٹاف کوضروری مہارتوں اورتعلیم کی جدیدترین بصیرت سے آراستہ کرنے کے لئے پرعزم ہے جس میں اہم کرداراداکرنے کی ضرورت ہے۔