چترال کے نوجوان قانون دان مسرور نادر تاج نے سول جج کے امتحانات کامیابی سیپاس کرنے کے بعد سروس جوائن کر لیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین)چترال کے نوجوان قانون دان مسرور نادر تاج نے سول جج کے امتحانات کامیابی سیپاس کرنے کے بعد سروس جوائن کر لیا ہے۔ مسرور نادر تاج اپنے والد گرامی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کچھ عرصہ چترال میں پریکٹس کرتے رہے۔ اورحالیہ امتحانات میں شریک ہوکر انہوں نے سول جج کا امتحان پاس کر لیا۔ وہ چترال کے معروف اور سنئیر ترین قانون دان صاحب نادر ایڈوکیٹ کے فر زند ہیں۔ ان کی بطورسول جج تعیناتی پر عوامی حلقوں، خاندان کے افراد اور عزیزو اقارب نے خوشی کا اظہارکیا ہے۔ اور انہیں مبارکباد دی ہے۔