مستوج کے نواحی گاوں سرغوز سے تعلق رکھنے والا پولیس ہیڈ کانسٹبل زار نیاب خان دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کرگئے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل) مستوج کے نواحی گاوں سرغوز سے تعلق رکھنے والا پولیس ہیڈ کانسٹبل زار نیاب خان دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کرگئے ہیں۔ وہ پولیس اسٹیشن لاسپور ہرچین میں تعینات تھے۔ انھیں آبائی قبرستان سرغوز مستوج میں سپر د خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ذوالفقار تنولی، پولیس آفسران اور مختلف مکاتب فکر کے کثیر افراد نے شرکت کی۔ زارنیاب مرحوم ایک انتہائی شریف اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔