جمعرات کے روز چترال شہر کے نواحی گاؤں ں سینگور سے شہر آنے والی موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آنے سے ایک نوجوان جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی.

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) جمعرات کے روز چترال شہر کے نواحی گاؤں ں سینگور سے شہر آنے والی موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آنے سے ایک نوجوان جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگئے۔ چترال پولیس کے مطابق سینگور گاؤں کے رہائشی محمد یونس کی موٹر بائیک چیو پل کے نزدیک بے قابو ہو کر دربا کے کنارے جاگری جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے جبکہ امتیاز شدید زخمی ہوگئے جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا۔ حادثے کی وجہ سڑک کی پھسلن بتائی جاتی ہے جس میں برفباری ہوئی تھی۔