جماعت اسلامی لویر چترال کے رہنماؤں نے بجلی کے بلوں میں ایف پی اے کے نام سے ٹیکس کو غنڈہ ٹیکس اور غریبوں کی جیب کتری قرار دیتے ہوئے اس کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) جماعت اسلامی لویر چترال کے رہنماؤں نے بجلی کے بلوں میں ایف پی اے کے نام سے ٹیکس کو غنڈہ ٹیکس اور غریبوں کی جیب کتری قرار دیتے ہوئے اس کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔ جنعہ کے روز احتجاجی ریلی نکالنے کے بعد پی آئی اے چوک میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے رہنما قاضی سلامت اللہ، فضل ربی جان،قاری فدا اور شجاع الحق بیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے غریبوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے اور انہیں غربت کے دلدل میں دھکیلنیمی۔ کوئی کسر نہیں چھوڑی اور منی بجٹ اس غریب عوام کے لئے ایٹم بم سے بھی زیادہ مہلک اور تباہ کن ہے۔ انہوں نے منی بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور ان کا غیض و غضب کسی وقت آتش فشاں کی طرح پھٹ کر عمرانی حکومت کو چلتا کریں گے۔